شہریوں کو عذاب جاری، لوڈ شیڈنگ کرنا مجبوری بن گئی ہے، کراچی میں بجلی کا بدترین بحران،شارٹ فال 380 میگاواٹ ہے،کے الیکٹرک نے وزارت توانائی کوخط لکھ دیا

کراچی (این این آئی)کراچی میں بجلی کے بدترین بحران پر کے۔الیکٹرک نے وزارت توانائی کو خط لکھ دیا، کے۔الیکٹرک نے این ٹی ڈی سی سے بجلی کی اضافی فراہمی کی درخواست کی ہے۔کے۔الیکٹرک نے اپنے خط میں کہا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے حکومت این ٹی ڈی سی سے اضافی بجلی فراہم کرے، گیس

پریشر میں کمی کے سبب کے۔الیکٹرک کے تین پلانٹ متاثر ہیں، گرمی کی دوسری لہر میں بجلی کی طلب 3400 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔کے۔الیکٹرک نے لکھا کہ ایس ایس جی سی سے آر ایل این جی بھی فراہم نہیں کی جارہی۔کے۔الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس وقت بجلی کی پیداوار 2700 جبکہ شارٹ فال 380 میگاواٹ تک ہے، مستثنی علاقوں میں بھی دو سے تین گھنٹے لوڈشیڈنگ پر مجبور ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close