ارشد شریف پروپیگنڈا کا ماسٹر کامران خان کیلئے ’’وزیر چاپلوسی ‘‘ کا عہدہ جبکہ ۔۔۔ سینئر ن لیگی خاتون رہنما حنا بٹ کا حیرت انگیز اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)کامران خان جسطرح نااہل نیازی کی حد سے زیادہ چاپلوسی کر رہے ہیں لگتا ان کو بھی کوئی عہدہ ملنے والا ہے۔ ن لیگ کی سینئر رہنما حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ میں کہا ہے کہ ویسے ان کیلئے’’وزیر چاپلوسی‘‘ بہت بہتر عہدہ ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ

ایک چینل ایسا گندہ اور بدبودار چینل ہے جو ہر وقت ن لیگ کے خلاف پروپیگنڈا میں مصروف رہتا ہےجبکہ ارشد شریف پروپیگنڈا ماسٹر آج نواز شریف کے ٹویٹس کا غلط مطلب نکال کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔عوام بیوقوف نہیں جو آپکی باتوں میں آئیں گے۔ دوسری جانب ن لیگی رہنما نے کہا ہے کہ نااہل نیازی نے اپنی کاکردگی بہتر کرنے کی بجائے سوشل میڈیا activists کے خلاف مقدمات درج کرنا شروع کر دیے۔تمام پاکستانیوں کو نیازی کی اس غنڈہ گردی کی مذمت کرنی چاہئے، یہ کیسے کسی سے بولنے کی آذادی چھین سکتے ہیں؟ میری ہمدردیاں عمار مسعود، اعزاز سید اور عمر چیمہ وغیرہ کے ساتھ ہیں، “این آر او نہیں دوں گا” کا راگ الاپنے والے نیازی کو میرا مشورہ ہے کہ اب آپ اپنا منہ بند ہی رکھیں تو بہتر ہے۔ پاکستانی قوم کو آپکی اوقات کا پتا چل چکا ہے۔ این آر او دینے کی بات تو دور آپ کو تو اہم اجلاس میں نہیں بلایا جاتا۔۔۔ ￿

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close