27سے 29ستمبر ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں۔۔۔ عوام کیلئےبڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ اپنے بیان میں غلام سرور خان نے کہاکہ 27سے 29ستمبر کے دوران بالائی پنجاب سمیت خیبر پختونخوا، گلگت،کشمیر اور اسلام آباد میں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔ غلام سرور خان نے کہاکہ محکمہ موسمیت کے مطابق اس دوران اٹک سمیت خطہ پوٹھوہار میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ انہوںنے کہاکہ بارش کے باعث ان علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close