آمدن سے زائد اثاثے، اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی

کراچی(این این آئی)احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگرملزمان کیخلاف آمدن سے زائداثاثے بنانے کے ریفرنس میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔جمعہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائداثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و

دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ریفرنس کے شریک ملزم ذوالفقار اور شمشاد خاتون پیش نہ ہوسکے ۔ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو کوروناوائرس ہوگیا ہے پیش نہیں ہوسکتے سماعت ملتوی کی جائے،اس پر نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ ملزمان ہر سماعت پر مہلت طلب کرتے ہیں ، مختصر تاریخ دیں تاکہ ملزمان پرجلد فرد جرم عائد ہو سکے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ریفرنس میں آغاسراج کی اہلیہ، تین بیٹیاں، ایک بیٹا، بھائی سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ریفرنس کی سماعت کے بعد احتساب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ صوبہ بنانے کی باتیں پرانی ہیں، کچھ سیاسی لوگ زندہ رہنے کیلئے ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ صوبے کے ٹکڑے کرے،جس کو ریلی نکالنی ہے نکالے، کیا فرق پڑتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close