موٹر وے واقعہ، آٹھ اسپیشل ٹیمیں بھی عابد کا سراغ لگانے میں ہو گئیں

لاہور (آئی این پی)گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس میں آٹھ اسپیشل ٹیمیں بھی مرکزی ملزم عابد کا سراغ نہ لگا سکیں ، ملزم پولیس کو3 بار چکما دیکر فرار ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد سترہ روز بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا، عابد کو گرفتار کرنے کے لیے 8 اسپیشل ٹیمیں کام

کررہی ہیں ، ٹیموں میں سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ اورکوئیک رسپانس فورس کیاہلکارشامل ہیں تاہم آٹھ اسپیشل ٹیمیں بھی مرکزی ملزم عابد کا سراغ نہ لگا سکیں۔ ملزم عابد پولیس کو3 بار چکما دیکر فرارہوچکاہے ، پولیس نیملزم عابدکوبلیک لسٹ میں بھی شامل کررکھاہے جبکہ ملزم عابد اور اس کی بیوی کا شناختی کارڈبلاک کرا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابدقصور،ننکانہ اورشیخوپورہ سے پولیس کوچکمادیکرفرارہوا، ملزم کی اطلاع دینے والے کو 25لاکھ روپے انعام دینیکااعلان کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے کچے کے علاقوں میں بھی مخبری کا نیٹ ورک تیز کر دیا ہے، کیس کا مرکزی ملزم شفقت پولیس کے پاس چودہ روزہ ریمانڈ پر ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم عابد علی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لئے پمفلٹ تیار کر کے اس کی تلاش کر رہے ہیں، صوبائی سطح پر مختلف صوبوں میں پولیس نے عابد علی کی تصاویر اور پمفلٹس اور حلیہ جات فراہم کردئیے ہیں جبکہ پولیس قبائلی علاقوں میں بھی ملزم کی گرفتاری کیلیے رابطے میں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close