کراچی (پی این آئی)آرمی چیف ہمیں بھی گلے لگائیں، حکومت کی اتحادی جماعت نے مطالبہ کر دیا، کراچی کا حق مانگنے کے لیے ایم کیو ایم سڑکوں پر آگئی۔ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام آج کریم آباد سے مزار قائد تک ’’کراچی کو حقوق دو‘‘ ریلی نکالی گئی۔’’کراچی کو حقوق دو‘‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم
رہنمائوں نے سندھ میں نئے صوبے کے قیام اور میئر کو اختیارات دینے کا مطالبہ کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ جنرل باجوہ صاحب سب آپ سے مل رہے ہیں، اس قوم کو بھی گلے لگالیں۔عامرخان نے کہا کہ آج ہم سب کراچی صوبے کےلیے جمع ہوئے ہیں، جتنی لاشیں گرائیں صوبہ لے کر رہیں گے، یہ وہ ایم کیو ایم ہے جو پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ایم کیو ایم نے دعویٰ کیا ہے کہ ریلی میں لاکھوں افراد شریک تھے۔ دوسری جانب مختلف سرکاری ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کی ریلی میں چار سے دس ہزار افراد نے شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں