سکول کھولنے کے معاملے پر وزیر تعلیم اور وزیر صحت میں شدید اختلاف، حتمی فیصلہ کیا ہو گا؟

کراچی(پی این آئی)سکول کھولنے کے معاملے پر وزیر تعلیم اور وزیر صحت میں شدید اختلاف، حتمی فیصلہ کیا ہو گا؟، سندھ میں پہلی تا آٹھویں جماعت کے طالب علموں کیلئے اسکولز کھولنے کے معاملے پر وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیر صحت عذرا پیچوہو کے درمیان اختلاف رائے سامنے آگیا۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا

پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا موجودہ صورت حال میں اسکول کھولنا درست فیصلہ نہیں ہے۔نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وائرس کی شرح 1.5 فیصد سے 3 فیصد تک بڑھ گئی ہے، موجودہ حالات میں کورونا کی دوسری لہر کی پیش گوئی ہے۔وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کورونا کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ صورت حال میں اسکول کھولنا درست عمل نہیں ہے، پرائمری اسکولوں کو کھولنے میں جلدی نہ کی جائے، پرائمری اسکولوں کو کم سے کم ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت دینا ضروری ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 28 ستمبر سے کھل جائیں گے، اسکول کھولنے میں کوئی مسئلہ نہیں، کورونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ ٹیسٹ کی تعداد بڑھی تو کیسز بڑھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں