اربوں روپے کی کرپشن کا الزام، نیب نے ذمہ دار بیوروکریٹ کو 10 سال کے ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)اربوں روپے کی کرپشن کا الزام، نیب نے ذمہ دار بیوروکریٹ کو 10 سال کے ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا، نیب نے ضلع مٹیاری میں اربوں روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں میں مبینہ کرپشن کی شکایت کا نوٹس لے لیا، ڈپٹی کمشنر مٹیاری سے 10 سالوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔نیب حکام نےڈپٹی کمشنر

مٹیاری سے28ستمبر کو ریکارڈ طلب کیا، لیٹرمیں 2010ء سے 2020ء کے ریکارڈ کے ساتھ گریڈ 17 کے افسر کو نیب آفس کراچی میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔نیب کو آر او پلانٹس، واٹر سپلائی، سڑکوں، عمارتوں کےمنصوبوں سمیت ایم پی اے فنڈز سے بننے والی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکس اینڈ سروسز اسکیموں میں مبینہ کرپشن کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close