سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب روپے کی کرپشن کا انکشا ف، سابق ڈائریکٹر جنرل سمیت 128افسران کی کرپشن بے نقاب ہو گئی

کراچی(آئی این پی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100ارب کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، 18سالوں میں ادارے میں کرپشن کی وجہ سے غیر قانونی تعمیرات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، نجی ٹی وی کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ

بورڈ 59 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کرلی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 3سابق ڈائریکٹر جنرل سمیت 128افسران کرپشن میں ملوث رہے، زمینوں کے انتقال کی فیس کی مد میں 27ارب کی خرد برد کی گئی۔ رپورٹ میں کرپشن میں ملوث 4افسران کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی گئی۔رپورٹ میں 775افسران کے براہ راست ملوث ہونے پر سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 18سالوں میں ادارے میں کرپشن کی وجہ سے غیر قانونی تعمیرات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا، غیر قانونی تعمیرات کے لیے علاقوں کو ٹھیکے پر دیا جاتا تھا۔ نچلی سطح سے لے کر ڈائریکٹر جنرل تک غلط کاموں میں ملوث ہوتے تھے۔رپورٹ کے مطابق ادارے کی خرابی کے نتیجے میں 97ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات تاحال موجود ہیں، گزشتہ 3سال میں 32سو سے زائد غیر قانونی تعمیرات کروائی گئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close