کراچی(آئی این پی)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہونے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا موجودہ صورت حال میں اسکول کھولنا درست فیصلہ نہیں ہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وائرس کی شرح 1.5 فیصد سے 3 فیصد تک بڑھ
گئی ہے، موجودہ حالات میں کورونا کی دوسری لہر کی پیش گوئی ہے۔وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کورونا کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ صورت حال میں اسکول کھولنا درست عمل نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے پر تحفظات ہیں، پرائمری اسکولوں کو کھولنے میں جلدی نہ کی جائے، پرائمری اسکولوں کو کم سے کم ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت دینا ضروری ہے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ صورت حال واضح ہونے پر ہی بچوں کو اسکول بھیجنا درست ہو گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں