کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کوششوں سے ایک اور اہم کامیابی 790کلومیٹر طویل کراچی،کوئٹہ،چمن شاہراہ کی بحالی اور اسے دورویہ بنانے کی ابتدائی تیاری کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے منصوبے کی ڈئیزائینگ اور فزیبیلٹی
رپورٹ کی تیاری کے اظہار دلچسپی کے نوٹس کا اجراء کر دیا گیا۔کراچی کوئٹہ چمن شاہراہ کا منصوبہ بی او ٹی کی بنیاد پر بنایا جائے گا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اس اہم منصوبے کی منظوری پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے اظہار تشکر کیا ہے اپنے ایک ٹؤیٹ میں وزراعلیٰ نے منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ حادثات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ خطے میں ترقی و خوشحالی کی بنیاد ثابت ہوگااود کراچی کوئٹہ چمن شاہراہ کے دورویہ منصوبے سے افغانستان اور وسط ایشیاء ریاستوں کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں