ہم ہندو خاندان کو انصاف دلانے کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گے، ڈاکٹر رمیش کمار

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ہندو کانسل کے سرپرست اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارنے کہا ہے کہ ہم بھارت میں بے دردی سے قتل کئے جانے والے ہندو خاندان کو انصاف دلانے کیلئے احتجاج کریں گے، پورے ملک سے ہندو برادری اسلام آباد پہنچ رہی ہے،پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام ہزاروں کی تعداد میں

ہندو ڈپلومیٹک انکلیو میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں،جب تک ہمیں انصاف نہیں مل جاتا پرآمن احتجاج جاری رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق ہندوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچنے لگی،ڈاکٹر رمیشن کمار ہندوؤں کو موٹروے سے اسلام آباد ریسو کرنے پہنچ گئے،ریلی کی صورت میں ہندو برادری اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے،موٹروے چھبیس نمبر کے مقام پر ہندو قافلہ کو ڈاکٹر رمیش کمار نے خوش آمدید کیا۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ہم انڈیا میں بے دردی سے قتل کئے جانے والے ہندو خاندان کو انصاف دلانے کیلئے احتجاج کریں گے،جب تک ہمیں انصاف نہیں مل جاتا پرآمن احتجاج جاری رکھیں گے،پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام ہزاروں کی تعداد میں ہندو ڈپلومیٹک انکلیو میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close