اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیاگیا۔اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت 28 ستمبر سہ پہر 3بجے کونسٹیوشن روم میں منعقد ہو گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط ارسال کردیئے گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی
اسد قیصر کا کہناہے کہ انتخابی اصلاحات اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تجاویز دیں۔ پاکستان اور گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سب مل کر متعلقہ قوانین، رولز اور طریقہ کار میں ترامیم تجویز کریں۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،اپوزیشن لیڈر رہنما میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، اسعد محمود اور چوہدری طارق بشیر چیمہ کوشرکت کی دعوت دے دی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں