اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گذشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی اقوام متحدہ کے اہم فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھائیں گے۔ وزیر خارجہ
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لینا ہو گا، اگر دو ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدگی بڑھتی ہے تو وہ پورے خطے کے امن و استحکام کے خطرات کا باعث ہو سکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی تسلط میں جموں و کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور اس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ہم ترک صدر رجب طیب اردگان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لینا ہو گا کیونکہ اگر دو ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدگی بڑھتی ہے تو وہ پورے خطے کے امن و استحکام کے خطرات کا باعث ہو سکتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان گذشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی اقوام متحدہ کے اہم فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھائیں گے اور عالمی برادری کی توجہ بھارت کے غیر قانونی تسلط میں جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کروائیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت کے غیر قانونی تسلط میںکشمیر میں جاری پابندیاں فی الفور اٹھائی جائیں، وہاں جاری کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور بھارت سرکار نے بھارت کے غیر قانونی تسلط میں میں جموں و کشمیر میں غیر آئینی طور پر، آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کیلئے جو ڈومیسائل قوانین میں ترامیم کی ہیں انہیں فوری طور پر واپس کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں