عدالت کا کمپیوٹر خراب ہوگیا، گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا، بڑی شخصیت کے کیس کی تاریخ پڑ گئی

کراچی(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے میاں صاحب نے دھواں دار تقریر نہیں کی، مسائل بیان کیے ہیں، ہائبرڈ ماڈل ناکام ہو چکا ہے، سارا پاکستان جانتا ہے کہ یہ حکومت کیسے اقتدار میں آئی ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی ججمنٹ کے بعد نیب کی کارکردگی سامنے آئی ہے، نیب صرف

سیاستدانوں کے خلاف کیسز بنا رہا ہے، نیب نے لوگوں کی زندگیاں تباہ اور ملک کو مفلوج کر دیا ہے۔ کراچی میں جمعرات کومقامی احتساب عدالت میں پیشی کے بعدکے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اپوزیشن کی اے پی سی میں نوازشریف نے دھواں دار تقریر نہیں کی، مسائل بیان کیے ہیں، یہ ہائبرڈ حکومت ہے جو ناکام ہوچکی ہے، حکومت کیسے آئی ہے سب کو پتہ چل گیا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ نیب کورٹ میں آج بھی پیشی ہوئی، نیب نے ملک کو مفلوج کردیا ہے اور لوگوں کی زندگیا ں تباہ کررہا ہے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی ججمنٹ کے بعد نیب کی کارکردگی گھل گئی، نیب صرف سیاستدانوں کے خلاف کیسز بنارہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کمرہ عدالت میں کیمرہ لگا کر عوام کو دکھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے 7 بل ہماری ترامیم کے مطابق پاس ہوئے، 2 بل بغیر ترمیم کے پاس ہوئے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ کسی بھی پاکستانی کا پیچھا کر سکے، کسی کے بھی فون کو ٹیپ کر سکے،بل میں حکومت کسی کا بھی کمپیوٹر ہیک کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے اندر پہلے ہی اینٹی منی لانڈرنگ موجود ہے، بدنیتی پر مبنی بل پاس کرائے گئے جس کا ایف اے ٹی ایف سے کوئی تعلق نہیں۔ ہماری روایات کچھ قانون سے ہٹ کر بن گئی ہیں ۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا چاہیے۔اس سے قبل کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، تاہم عدالت میں موجود کمپیوٹر خراب ہوگیا، عدالتی کمپیوٹر میں ٹیکنیکل مسائل کے باعث گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا اور عدالت نے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ گواہ کا بیان آئندہ سماعت پر ریکارڈ کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close