کرپشن کے خلاف کارروائی شروع، پٹواریوں‘ گرداوروں‘ نائب تحصیلداروں‘ تحصیلداروں‘ سب رجسٹرارز اور ملازمین کے اثاثہ جات کی چھان بین کا حکم دےد یا گیا

سرگودھا(این این آئی)حکومت پنجاب نے تمام اضلاع میں تعینات پٹواریوں‘ گرداوروں‘ نائب تحصیلداروں‘ تحصیلداروں‘ سب رجسٹرارز اور ملازمین کے اثاثہ جات کی چھان بین کا حکم دے دیا گیا۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت اضلاع میں تعینات پٹواری،گرداورز، تحصیلدارز ،نائب تحصیلدارز اور سب

رجسٹرارز و دیگر ملازمین کے اثاثہ جات کی چھان بین کے احکامات پر مختلف اداروں نے کام شروع کر دیا جس میں ان کی جاندانی جائیداد،والدین کی مالی حثیت، سروس کے وقت جائیداد‘ بنک بیلنس‘ اثاثہ جات اور ملازمت سے لیکر اب تک کی تمام اثاثہ جات کی تفصیلات اکٹھا کی جائیں گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان اثاثوں کی چھان بین میں اس بات کا پتہ چلایا جارہا ہے کہ کن افراد نے کتنی جائیداد اور اثاثہ جات بنائے ہیں ان کے نام کیا کچھ ہے ان کے ماں باپ بیوی بچوں بہن بھائیوں کے نام پر کتنی جائیداد ہے اور ان کے خاندان کے ذرائع آمدن کیا تھے اور موجودہ وقت میں کیا ہیں جبکہ اگلے مرحلہ میں پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر اداروں کے ملازمین کے اثاثہ جات کی پڑتال کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close