نوکریاں ہی نوکریاں، دیامر بھاشا ڈیم ،گلگت بلتستان کے لئے ملازمتوں کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، ڈیم پر تعمیراتی کام کےساتھ واپڈا کی جانب سے بھرتی کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا

لاہور( این این آئی)دیا میر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کے ساتھ واپڈا کی جانب سے بھرتی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔ترجمان واپڈاکے مطابق ڈیم کے لئے گریڈ 6 سے 16تک کی 124 اسامیوں کومشتہر کردیا گیا ہے ،مشتہر کی جانے والی 124 اسامیوں پر صرف ضلع دیا مرگلگت بلتستان کے لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔دیا

مر بھاشا ڈیم کیلئے واپڈا کی گریڈ 14سے 20 تک 179 اسامیاں بھی مشتہر کی جاچکی ہیں،سکیورٹی کے لئے 317 اسامیوں کا بھی اشتہار جاری کیا جاچکا ہے۔ ترجمان کے مطابق ان اسامیوں پر بھی پراجیکٹ ایریا اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔دیامر بھاشاڈیم کی تعمیر میں مقامی لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی واپڈا کی ترجیحات میں شامل ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close