آل شریف پتلی گلی سے نکلنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زورلگارہےہیں، پانامہ رانی کے چہر ے سے نقاب اتررہے ہیں اور حقیقت قوم کے سامنے آرہی ہے‘ پی ٹی آئی کی بڑی لیڈر نے بڑی بات کہہ دی

لاہور( این اینآئی) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبرگڈگورننس کمیٹی مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ رانی کے چہر ے سے نقاب اتررہے ہیں اور ان کی حقیقت قوم کے سامنے آرہی ہے ، اس وقت آل شریف کا ایک ہی مشن پتلی گلی سے نکلناہے جس کیلئے ایڑی چوٹی کا زورلگایا جارہا ہے،ساری اپوزیشن کی

سیاست بندگلی میں داخل ہو چکی ہے اور انہیں آگے کچھ دکھائی نہیں دے رہا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی کی خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں واضح طور پر دو دھڑے بن چکے ہیں اوردونوںکی سمت الگ الگ ہے ، شہباز شریف کی گزشتہ روزکی پریس کانفرنس کا مقصد صرف ہمدردیاں حاصل کرناتھا ،شوباز شریف صاحب جو مرضی کرلیں قوم آپ کے بہکاوے میں نہیں آئے گی ،آپ درست کہتے ہیں آپ نے دھیلے کی نہیں اربوں، کھربوں کی کرپشن کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ آپ حکومت کو دھمکیاںدے کر ہرگزدبائو میں نہیں لا سکتے ، آپ کواین آر او نہیں ملے گا،آپ کی ’’ ٹی ٹی مارکہ گورننس ‘‘ سے ہی ملک ابتری کی اس نہج تک پہنچاہے ، بے فکر رہیں آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام آپکا محاسبہ کرینگے،حکومت کو چیلنج دینے سے پہلے بھتیجی کے چیلنج سے تو نبرد آزما ہوں لیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close