شریف خاندان موجودہ سیاسی صورتحال اورمقدمات سے بچنے کا راستہ حاصل کرنے کی کوشش کررہاہے‘ فواد چوہدری کا دعویٰ

لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔نجی ٹی وی سیگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کی طرف سے بیک ڈورچینل استعمال کرکے سیاسی ریلیف

حاصل کرنے پر شدید تنقیدکی ۔فوادچوہدری نے کہاکہ شریف خاندان موجودہ سیاسی صورتحال اورمقدمات سے بچنے کا راستہ حاصل کرنے کی کوشش کررہاہے۔انہوںنے مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کی عسکری قیادت سے ملاقاتوں پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پا کستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کومناسب فورم پراپنے مسائل حل کرنے کے لئے بات کرنی چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close