لاہور(پی این آئی)کام نہ کرنے والے نہیں بچیں گے، لاہور میں صفائی کی ناقص صورتحال پر عثمان بزدار برہم ہو گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں صفائی کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور کے مسائل کے حوالے سے 3 گھنٹے
طویل اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے باسیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے جو کچھ بس میں ہوا کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہر میں صفائی کی خراب صورتحال پر برہم ہوئے اور گداگروں و منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤں کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ خالی باتوں اور پریزنٹیشن سے کام نہیں چلے گا، عملی طور پر کام کرکے دکھانا ہوگا، جو کام نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں