بلاول بھٹو کی شیخ رشید سے شدید نفرت، شیخ رشید کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی)بلاول بھٹو کی شیخ رشید سے شدید نفرت، شیخ رشید کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ آئندہ اس اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے جس میں شیخ رشید ہوں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی پی پی نے وفاقی وزیر

ریلوے شیخ رشید پر تنقید نے نشتر چلادیے۔انھوں نے کہا کہ شیخ رشید غیر ذمے دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ میں غیر ذمہ دارانہ بیانات کی جتنی مذمت کر سکتا ہوں، کر رہا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ اس میٹنگ میں نہیں بیٹھیں گے جس میں شیخ رشید ہونگے۔پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اِن کیمرہ اجلاس میں جنہوں نے ایک لفظ نہیں کہا وہ ٹی وی پر باتیں کر رہے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جِن کے بھی ترجمان ہیں، انہیں چاہیے کہ اسے چپ کروائیں۔ایک سوال پر بلاول نے کہا کہ آرمی چیف کی طرف سے کسی خاص ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، گلگت بلتستان کی میٹنگ میں زیادہ بات صاف شفاف الیکشن پر ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close