عدالت کے ہجوم میں مریم نواز کو اپنے ہی گارڈ کی زوردار کہنی لگ گئی، بہت دیر تک کندھا پکڑے رکھا، کیپٹن صفدر نے کیسے مدد کی؟

اسلام آباد(پی این آئی)عدالت کے ہجوم میں مریم نواز کو اپنے ہی گارڈ کی زوردار کہنی لگ گئی، بہت دیر تک کندھا پکڑے رکھا، کیپٹن صفدر نے کیسے مدد کی؟،سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز دھکم پیل سے بچانے کی کوشش کرنے والے گارڈ کی زور دار کہنی کا نشانہ بن گئیں۔مریم نواز بدھ کو اپنے

والد کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی، جس کے باعث دھکم پیل ہوئی۔عدالت کے باہر مریم نواز کو دھکم پیل سے بچاتے ہوئے گارڈ کی زوردار کہنی لگ گئی۔گارڈ کی کہنی اتنی زور دار تھی کہ کچھ دیر کے لیے مریم نواز اپنا کندھ پکڑے کھڑی رہیں اور اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو پیش آئے واقعے کا بتایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close