جن نے عورت کے بال کاٹ دیئے، شوہر کا دعویٰ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تفتیش ہوئی تو پھر کیا ہوا؟

ننکانہ صاحب(این این آئی)سانگلہ ہل اپنی بیوی کے خود ہی بال کاٹ کرجن کا ڈارمہ رچانے والے2افراد گرفتار ۔عوام افواہوں پر کان نہ دھریں شہر میں خوف و ہراس کی فضا کو ختم کرنے کیلئے ہر شہری اپنا اپنا کردار ادا کرے ۔ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل ملک خالد کی پریس کانفرنس۔ڈی ایس پی ملک خالد نے پولیس افسران کے

ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے شہر بھر میں جن کا ڈرامہ رچا کر عوام میں خوف و ہراس پیدا کر رکھا تھا جس سے شہری ذہنی طور پر شدید پریشان تھے اور علاقہ مکین اپنی فیملیوں کو لیکر اپنے عزیزو اقارب کے پاس دوسرے شہروں میں جانا شروع ہو گئی تھیں جس سے علاقہ میں مزید خوف کا ماحول پیدا ہوگیا تھا پولیس نے ایسے واقعات کی تحقیق کرنے کے بعد متاثرہ خاتون کے خاوند کو تحویل میں لے لیا تو سارے حقائق کھل کر سامنے آگئے کہ اس نے اپنی بیوی کے بال خود مشاورت سے کاٹ کر جن کا ڈرامہ رچا لیا پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close