وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں پنکھے آہستہ کیوں چل رہے تھے؟ حیران کن انکوائری مکمل، پنکھے خریدے نہیں گئے، عطیہ کے طور پر ملے ہیں،

لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں پنکھوں کے آہستہ رفتار میں چلنے کے معاملے پر تشکیل کردہ کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔کمیٹی نے وزیر اعلی پنجاب کے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے دورے کے دوران پنکھوں کے آہستہ رفتار میں چلنے کی تمام تر ذمہ داری بلڈنگز

ڈیپارٹمنٹ پر ڈالی ہے۔کمیٹی نے تمام زوایوں سے جیل انتظامیہ پر محدود وسائل کے باوجود اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔کمیٹی کے اراکین نے 400کیوی اے ٹرانسفارمر،کنڈیکٹرز،وائرز اور پولز کی تنصیب کے سلسلے میں لاگت کے تخمینہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔جس سے ایک ہی بار میں بجلی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے گا۔کمیٹی کے اراکین نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا تفصیلی دورہ کیا اور تمام بیرکوں کو چیک کرتے ہوئے زیادہ تر پنکھوں کو چلتے ہوئے دیکھا لیکن کچھ پنکھے آہستہ رفتار میں چل رہے تھے۔میپکو کے ماہرین نے بتایا کہ پنکھے اچھی کوالٹی کے نہیں ہیں اور انھیں معیاری پنکھوں سے بدلنے کی ضرورت ہے۔جیل کے حکام نے بتایا کہ پنکھے خریدے نہیں گئے بلکہ عطیات میں ملے ہیں۔کمیٹی کو اسیران کی جانب سے جیل انتظامیہ کے خلاف کوئی شکایت درج نہ کرائی گئی۔کمیٹی کے اراکین نیقیدیوں کوجیل قواعد و ضوابط کے مطابق تمام سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمیٹی کے اراکین میں ڈپٹی کمشنر ملتان،ایڈیشنل سیکرٹری پرزنز پنجاب لاہور،ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ،ڈی آئی جی پرزنز ملتان۔سیکرٹری/ممبر،میپکو کے اراکین۔ممبر اور کنوئنیر کی جانب سے نامزد کردہ رکن شامل تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close