مجھے آرمی چیف کی پارلیمانی رہنماؤں سے ایک ہی ملاقات کا علم ہے، احسن اقبال نے آرمی چیف سے ملاقات سے لاتعلقی ظاہر کر دی

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کے عسکری قیادت سے ون آن ون ملاقات کے دعوے کی ترید کردی۔ ایک انٹرویو میں رہنما (ن )لیگ نے کہا کہ وہ اس ملاقات میں شریک تھے جس میں تمام پارلیمانی رہنما شریک

تھے۔انہوں نے کہا کہ مجھے آرمی چیف کی پارلیمانی رہنماؤں سیایک ہی ملاقات کا علم ہے جو ایک ہال میں ہوئی اور اس میں تمام پارلیمانی نمائندے موجود تھے جس کا موضوع گلگت بلتستان تھا۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی عسکری قیادت سے دو ماہ میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، احسن اقبال عسکری قیادت کے ساتھ دونوں ملاقاتوں میں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پہلی ملاقات 5 گھنٹیاور دوسری ملاقات سوا 3 گھنٹے تک ہوئی، پہلی ملاقات میں شہبازشریف اور میں نے ایک ٹیبل پرکھانا کھایا۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close