اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سب کومعلوم ہے(ن) لیگ نے ریلیف لینے کیلئے کتنازورلگایاہے، ڈیل نہیں ہوسکی اس لیے نوازشریف اورمریم نوازتنقیدکررہی ہیں۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کہا ملاقاتیں نوازشریف مریم سے متعلق
تھیں، ملاقاتوں میں نوازشریف اورمریم نوازکیلئے ریلیف مانگا جا رہا تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بات100فیصددرست ہے کہ ملاقات سیاسی طورپرتھی اور ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کر دیا دونوں ملاقاتیں خصوصی تھیں، محمدزبیرکی طرح اورلوگوں کے بھی تعلقات ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی نوازشریف نے ٹی وی پرکہاکسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے اور اگلے ہی دن اسمبلیاں توڑ دیں، ایسے ہی نوازشریف لڈیاں ڈالتے ہوئے بیرون ملک چلے گئے تھے، الیکشن کابائیکاٹ کراکرخودنوازشریف الیکشن لڑگئے تھے۔فوادچوہدری نے کہا کہ اس وقت مریم نوازکے قریب ترین لوگوں میں محمدزبیرشامل ہیں، نوازشریف کی ناراضی ہی یہ ہے کہ فوج ہماراساتھ کیوں نہیں دیتی آج فوج کہہ دے ساتھ دیگی تونوازشریف اگلے لمحے کھڑے ہوجائیں گے نوازشریف ہمیشہ اسی طرح اقتدارمیں آئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں