سی این جی اسٹیشنز کو کتنی مدت کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟گاڑی مالکان کیلئے بری خبرآگئی

کراچی(پی این آئی)کراچی والوں کے لیے ایک اور بری خبر، سی این جی سٹیشنز 24گھنٹوں کے لئے بند، سی این جی سٹیشنز (کل)جمعرات کو صبح آٹھ بجے سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں(کل) جمعرات کو صبح 8بجے سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے سی

این جی سٹیشنز بند رہیں گے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا کہ سندھ میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے سی این جی اسٹیشنز پر ترسیل معطل ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو اس وقت گھریلو اورکمرشل صارفین کی طلب پوری کرنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے دو دن قبل آگاہ کیا تھا کہ سردیوں میں گیس کے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ مختلف فیلڈز سے ایس ایس جی سی سسٹم میں گیس کم موصول ہو رہی ہے،سندھ میں سوئی گیس کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہوگا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس فیلڈ سے پریشر میں کمی ہے ۔ایس ایس جی سی کو اس وقت 150ایم ایم سی ایف ڈی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سنجھورو اور زرگون گیس فیلڈز سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں