عدالت کا بڑا فیصلہ ، سابق صدر آصف علی زرداری کو بڑا جھٹکا دیدیا

کراچی(پی این آئی)سابق صدر آصف زرداری کی تین ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا احتساب عدالت نے مسترد کر دی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے محفوظ فیصلہ سنایا اور سابق صدر کی جانب سے پارک لین، منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی کے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا مسترد

کی۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب آرڈیننس کے تحت ضمنی دائر نہیں کیا جاسکتا لہٰذا ان تینوں ریفرنسز کو خارج کیا جائے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاان ریفرنسز پر ٹرائل جاری رکھا جائے گا۔عدالت نے ریفرنسز میں آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو طلب کرلیا۔دوسری جانب اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت پرسماعت کی جس میں ان کے وکیل فاروق نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت نیب نے بتایا آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پراسس میں ہیں، عدالت نے کہا نیب اس کیس میں فریش کمنٹس فائل کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔بعد ازاں عدالت نے سابق صدر کی عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close