گرمی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، بارشوں کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل۔۔۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ستمبر کے آخری ہفتے میں موسم مزید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ اکتوبر میں بارشوں کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا جس کے باعث موسم میں تبدیلی رونما ہوگی۔ستمبر اپنا جلوہ دکھانے لگا ہے

درجہ حرارت 37 تک پہنچ گیا۔ مون سون بارشوں کے بعد بھی موسم میں بہتری نہ آسکی، موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں دن کے اوقات میں پارہ مزید بڑھے گا اور درجہ حرارت 40 تک جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں