اسلام آباد(پی این آئی ) سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اراکین کمیٹی کے ساتھ اپنے اپنے رویہ پر معافی مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا قاسم نون کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بھی
شرکت کی ۔سی سی پی او نےاراکین کمیٹی کے سامنے ہاتھ جوڑکر کہا کہ ’ مینوں معاف کردیو‘ میں جنوبی پنجاب سے ہوں اور وسطی پنجاب میں آ کر پھنس جاتاہوں ۔ن لیگ رہنما رانا تنویر کا کہنا تھا کہ میں قومی اسمبلی کے اجلاس میںتھا اور آپ نے دیکھے بغیر میرا نام مریم نواز کی نیب پیشی دوران ایف آئی آر میں درج کر دیا ، قاسم خان نون نے عمر شیخ سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کس کے کہنے پر رانا تنویر کا نام ایف آئی آر میں ڈالا ؟ ۔ جس کے جواب میں سی سی پی او کا کہنا تھاکہ مجھے لاہور نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے نام دیا تھا ۔ میں نے تو ابھی تک رانا تنویر کیخلاف کوئی چالان پیش کیا اور نہ ہی کسی قسم کی کاروائی کی ۔ راناتنویر صاحب نے جو کہا میں اسے دیکھوں گا ، ایف آئی آر جب میرے پاس آئی تو میں نے وہ تفصیل سے نہیں پڑھ سکا تھا ۔ جس پر ارکان اسمبلی نے کہا کہ آپ اتنےغیرسنجیدہ ہیں کہ ایف آئی آر بھی نہیں پڑھی۔تاہم سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اپنے ناروا رویے پر اراکین سے معافی مانگ لی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں