اسلام آباد (این این آئی)بجلی کی قیمت میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ،اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی،نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 ستمبر کو فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے
مطابق اگست میں پانی سے 37.39 فیصد اور کوئلے سے 17.30 فیصد بجلی پیدا کی گئی،مقامی گیس سے 9.59 فیصد اوردرآمدی ایل این جی سے 20.90 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے کے مطابق مہنگے فرنس آئل سے 5.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے پیدا بجلی کی قیمت 12.23 روپے فی یونٹ رہی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں