گذشتہ سال وہ آئے اور اور پائلٹ چھوڑ کر بھاگ گئے، ہائبرڈ جنگ مسلط کی جارہی ہے، شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

ملتان(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دشمن فرقہ واریت اور لوگوں کو خرید کر انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جنگ مسلط کی جارہی ہے، دشمن پاکستان کو نیچا دیکھانے کے لیے کوشش کررہا ہے، 2019 میں

بھی دشمن نے ہم پر حملہ کیا اور اپنا پائلٹ چھوڑ کر دم دباکر بھاگ گیا، اب دشمن نئی چال چل رہا ہے اور انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دشمن فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے اور لوگوں کو خرید کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، دشمن لسانی، مذہبی منافرت سے لڑانے کی کوشش کرے گا اور امن کو منتشر کرے گا تاہم ہم نے کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں اور کسی پر جملہ نہیں کسنا، صرف محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے، پاکستان کے علما سے گزارش ہے، علما نے ہمیشہ جوڑا ہے اور امن کی بات کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close