عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانیکی منظوری دیدی

اسلام آباد( آئی این پی ) صدر مملکت عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانیکی منظوری دے دی، گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر سمری کی منظوری دے دی ۔ بدھ کو صدر

مملکت آفس کی جانب سے جاری اعلامیہکے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کی سمری پر دستخط کر دیئے ، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات 15 نومبر کو ہونگے ۔ صدارتی اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر سمری کی منظوری دی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close