کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ، جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے گرد گھیرا تنگ ، ایف آئی نے ظلب کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ، جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے گرد گھیرا تنگ ، ایف آئی نے ظلب کر لیا، وفاقی تحقیقاتی اداے (ایف آئی اے) نے کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو دوبارہ طلب کر لیا۔

ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو 30 ستمبر جب کہ جہانگیر ترین کو یکم اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کےمطابق کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس پر ایف آئی اے نے 100 سے زائد سوالات تیار کر رکھے ہیں جن کے جوابات ترین فیملی سے درکار ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل علی ترین کو 18ستمبر جب کہ جہانگیر ترین کو 19 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close