اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی وزرا شیریں مزاری، ندیم بابر اور اسد عمر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کے درمیان نوک جھونک کی بھی خبریں ہیں۔ شیریں مزاری اور اسد عمر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔۔
شیریں مزاری نے اسد عمر سے شکوہ کیا کہ آپ ہمیں پورا ایجنڈا نہیں پڑھنے دیتے۔ اس کے علاوہ اسد عمر نے مشیر ندیم بابر کو بھی سنا دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر نے ندیم بابر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کے معاملے میں غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، جس پر ندیم بابر نے کہا کہ میں نہیں آپ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کوغیر ضروری بیانات دینے سے روک دیا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی وزیر فضول بات نہ کرے ، وزیر کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی ، کوئی وزیر مذہبی معاملات پر بات نہیں کرے گا۔اسد عمرنے شیریں مزاری کے متعدد بیانات پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ شیریں مزاری بولتی ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں