سی پیک منصوبہ، پاکستان میں 70 ہزار سے زائد نوکریاں، 25 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری ہو گی، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بڑی خبر دے دی

بیجنگ ( پی این آئی)سی پیک منصوبہ، پاکستان میں 70 ہزار سے زائد نوکریاں، 25 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری ہو گی، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بڑی خبر دے دی، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان

تعاون میں سرفہرست ہے۔ بیجنگ میں بریفنگ کے دوران ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام کا ایک اہم آزمائشی پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ برس قبل اس منصوبے کے آغاز کے بعد سے اس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت متعدد منصوبوں کی تعمیر شروع کی جارہی ہے یا مکمل کئے جا رہے ہیں اور پاکستان میں پچیس ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ مکمل کئے گئے منصوبوں سے پاکستان میں نقل وحمل کے ڈھانچے اور بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور روزگار کے ستر ہزار سے زائد براہ راست مواقع پیدا ہوئے۔ وانگ نے کہا کہ چین، سی پیک کی ترقی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اپنی قیادت کے اتفاق رائے پر عمل کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے پاکستان اقتصادی راہداری، علاقائی روابط کو فروغ دینے میں راہداری کے کردار، افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے اس کے فوائد کے حوالے سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے بیان کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close