کراچی(این این آئی)عزیز آباد میں مقامی بلڈر نے شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگادیا، 40 فلیٹس 400 افراد کو بیچ کرسب سے رقم ہتھیالی۔ پولیس نے متاثرین کی درخواست پر بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد میں مقامی بلڈر نے نئے پروجیکٹ میں فلیٹس کی بکنگ کے دوران شہریوں کو
زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کردیا۔ مقامی بلڈر نے نئے پروجیکٹ میں 40 فلیٹس 400 افراد کو بیچ کرسب سے رقم ہتھیالی۔متاثرین کا کہنا ہے کہ بلڈر نے ایک ایک فلیٹ دس دس افراد کو فروخت کیا اور 25 کروڑ کی رقم بٹور کر فرار ہوگیا۔تاہم مشتعل متاثرین نے عزیز آباد تھانے پہنچ کر بلڈر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر پولیس نے بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فراڈ کے سبب متنازعہ ہونے والی عمارتوں کو سیل کردیا جائے گا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہماری زندگی بھر کی جمع پونجی ہاتھ سے نکل گئی۔ نام نہاد بلڈر نے درجنوں شہر?وں کو چونا لگاد?ا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ سستے فلیٹس کے چکر میں شہری ایسے فراڈ کا شکار ہوجاتے ہیں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے فلیٹس کی خریداری سے قبل ہر طرح کی معلومات حاصل کریں تاکہ بعد میں کوئی نقصان نہ اٹھانا پڑے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں