لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے کہا کہ آپ ہمارے پاس آتے ہیں ہم نہیں جاتے،آرمی چیف نے اپوزیشن رہنماؤں کو کہا کہ سیاست میں گالی گلوچ کا کلچر آپ لوگوں نے بنایا، 2018ء کے الیکشن گزشتہ الیکشن سے زیادہ شفاف تھے، بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت
بلتستان میں شفاف الیکشن کی ڈی جی آئی ایس آئی کی گارنٹی چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے عسکری قیادت سے پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات کا احوال بتایا ہے کہ آرمی چیف نے کہا کہ آپ ہمارے پاس آتے ہیں ہم آپ کے پاس نہیں جاتے۔ سیاست میں گالی گلوچ کا کلچر آپ لوگوں نے متعارف کروایا، آپ لوگ کہتے تھے کہ پیٹ پھاڑ دیں گے سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو کہا کہ آپ سندھ میں ٹھپے نہیں لگاتے؟ملاقات میں میں نے کہا کہ گلگت میں الیکشن شفاف ہوں گے، گارنٹی دیتا ہوں جس پر بلاول بھٹو نے اشارہ کرکے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی گارنٹی چاہیے۔آرمی چیف نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن گزشتہ الیکشن سے زیادہ شفاف تھے۔ اسی طرح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز بتایا کہ آرمی چیف نے پارلیمانی رہنماؤں کو کہا چیئرمین نیب ہم نے نہیں لگایا، آپ جانو اور چیئرمین نیب جانیں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ جانواور الیکشن کمیشن جانیں، فوج سیاسی مداخلت کا حصہ نہیں بنے گی، جو منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔عسکری قیادت سے ملاقات میں 15 پارلیمانی لیڈرز موجود تھے۔ عسکری قیادت سے ملاقات میں شہبازشریف، خواجہ آصف ، احسن اقبال ، بلاول بھٹو، شیری رحمان ، شاہ محمود قریشی ، سراج الحق اور اسد الرحمان بھی موجود تھے۔نوازشریف نے مودی کو خوش کرنے کیلئے ڈان لیک کا بیان دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ فیئرالیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے پر اتفاق ہوا۔ صوبے میں سینیٹ کی نمائندگی ہوگی، اسمبلی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں