حکومت نے کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونیوالی دواکی قیمت میں کتنی کمی کر دی؟ اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے کوروناعلاج کی دوائی ریمڈیسویر کی قیمت کم کرکے 8400 مقرر کردی، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کے علاج کی دوائی ریمڈیسویر کی قیمت میں عالمی سطح پر کمی آئی ہے،ایمرجنسی کیلئے 94 ادویات کی قیمتیں مناسب سطح پر لانے کا

فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ کورونا کے علاج کی دوائی ریمڈیسویر کی قیمت میں عالمی سطح پر کچھ کمی آئی ہے۔اس کی قیمت پہلے 10ہزار تھی اب 8 ہزار 400 مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح چند ایسی لائیوسیونگ ادویات ہیں جو ملک بھر میں ناپید ہوجاتی ہیں۔ کورونا کے علاج کیلئے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ چند ایسی ادویات ہیں جن کی قلت ہوجاتی ہے۔94 کے قریب ادویات کی کمی کا سامنا ہے،ڈریپ کی سفارشات پرایمرجنسی کیلئے 94 ادویات کی قیمتیں مناسب سطح پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔مناسب قیمت کی وجہ سے ادویات مارکیٹ میں دستیاب رہیں گی۔ کچھ ایسی ادویات ہیں کہ مریض مجبوری میں اسمگل شدہ ادویات خریدتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دوائی جو 10 روپے تھی وہ اگر آج ہم اس کو 12روپے کی فروخت کرنے کی کوشش کریں گے تو وہ دوائی ناپید ہوجائے گی۔ پھر وہی دوائی مریض کو 300 روپے بلیک میں ملے گی۔ ادویات کی قیمت مناسب ہوگی تو کمپنیاں ادویات بنانے میں ہچکچائیں گی۔وزیراطلاعات شبلی فراز نے بتایا کہ اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا۔ پاور سیکٹر اور جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی پر بحث کی گئی۔ زیادتی کے مجرمان کو سخت سے سخت سزائیں گے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جدید مشینری کا استعمال کیا جائے ۔ہمارے قوانین اسلام کی روح کے مطابق بننے چاہیے۔ اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close