ن لیگ نے پانچ سالوں میں کتنا قرضہ لیا اور پی ٹی آئی حکومت دو سالوں میں کتنا قرضہ واپس کر چکی ہے؟ تہلکہ خیز تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 5 سالوں میں 50 ارب ڈالر کا قرضہ لیا جبکہ 27 ارب ڈالر واپس کئے۔منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے نیٹ 23 ارب ڈالر کا اضافہ کیا کمرشل بینکوں سے مہنگا ترین قرضہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 2 سالوں میں ان کی قسطیں واپس کرنے کے لئے 22 ارب ڈالر کا قرضہ لیا اور 20 ارب ڈالر واپس کیا جبکہ نیٹ صرف 2 ارب اضافہ اور کمرشل بینکوں سے کوئی قرضہ نہیں لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close