کرسچیئن سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک کے امتحان میں اپنے سکول کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبر لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک مسیحی طالب علم نے اپنے سکول کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبر لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ روحان اشفاق نے میٹرک کے امتحانات میں گیارہ سو میں سے 1033 نمبر حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے سکول کی تاریخ میں آج تک اتنے نمبر کوئی نہیں

حاصل کر سکا۔ روحان نے بتایا کہ وہ انتہائی غریب خاندان سے ہیں ’ہم پانچ بہن بھائی ہیں اور میں دوسرے نمبر پر ہوں پانچ سال پہلے پانچویں کے بعد میں نے تعلیم چھوڑ دی کیونکہ میرے والد صاحب گھروں میں سبزی فروخت کرتے تھے تو ان کا ہاتھ بٹاتا تھا۔ میرا بڑا بھائی اس وقت پڑھ رہا تھا تو میں نے سوچا میں ابا کا ہاتھ بٹاتا ہوں۔ 2017 میں میرے بھائی نے میٹرک مکمل کر لیا تو اس نے مجھ پر زور دیا کہ میں سکول جاؤں اور وہ خود ابا کا ہاتھ بٹانے لگا۔ اس طرح میں نے آٹھویں جماعت میں داخلہ لے لیا۔ میں نے بہت دل لگا کے پڑھائی کی حالانکہ دو سال کا گیپ آ گیا تھا اور چیزیں مشکل تھیں لیکن میں نے ہار نہیں مانی۔ روحان کے سکول کا نام گورنمنٹ لیاقت میموریل ٹیکنیکل ہائی سکول ہے۔ اس کا سب سے پسندیدہ مضمون ریاضی ہے اور انہوں نے اس میں 150 میں سے 150 نمبر حاصل کیے ہیں ’مجھے میتھ بہت پسند ہے اور میں آگے بھی پری انجینئرنگ میں داخلہ لینے کا سوچ رہا ہوں۔ مجھے اندر سے لگتا ہے مجھے ریاضی اور پڑھنی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں