کنٹریکٹ اساتذہ کی تنخواہیں جاری کردی گئیں،اساتذہ کے خاندان فاقہ کشی کا شکار تھے

کراچی(این این آئی)پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین بلدیہ جنوبی کے چیئرمین نوشاد بلوچ، صدر جاوید بلوچ، جنرل سیکریٹری عبید علی، پیپلز یونٹی کے صدر اشرف اعوان، اسلم بزنجو اور دیگر نے بلدیہ جنوبی لیاری زون کے 200 کنٹریکٹ ٹیچرز کو اسکروٹنی اور فزیکل ویری فکیشن کے باوجود تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی تھیں

جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے تھے۔ پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین کے صدر جاوید بلوچ، جنرل سیکریٹری عبید علی نے میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ، جنرل سیکریٹری ملک نواز اور پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں کے ہمراہ وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کرکے انہیں لیاری کے کنٹریکٹ ٹیچرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے آگاہ کیا تھا۔ جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کمشنر سائوتھ اختر علی شیخ، اکائونٹس آفیسر نعیم یوسفی کو ہدایت جاری کی کہ وہ ان کنٹریکٹ اساتذہ کو فوری طور پر تنخواہوں کے چیک جاری کریں۔ جس پر آج ڈپٹی کمشنر سائوتھ و ایڈمنسٹریٹر کے دستخط سے چیک جاری کردیئے گئے جس سے کنٹریکٹ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close