عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے شہری تنظیمیں متحرک ہو گئیں، بڑے ایوان کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

کراچی (این این آئی) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا کہ عافیہ صدیقی کوامریکی جیل میں نا کردہ جرائم کی سزا دی جارہی ہے اور ہمارے حکمران عوام کی بیٹی پر ہونے والے ظلم وستم پر خاموش ہیں پوری ایک دہائی سے عافیہ صدیقی امریکی جیل میں ناکردہ جرم کی سزا کاٹ رہی ہے

عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں تک اس ظلم پر احتجاج کر رہی ہیں لیکن ہمارے ادارے اور حکومت خاموش ہے وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتداد میں آکر عافیہ صدیقی کو واپس لائیں گے، لیکن انھوں نے اپنا وعدہ وفا نہیں کیا ،جس پر عوام کو ان سے سخت مایوسی ہوئی ۔وزیر اعظم نے امریکہ کے دورے بھی کئے لیکن اس حوالے سے کسی بھی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا ۔ ان کے دورے میں عافیہ کی رہائی کا معاملہ اٹھایا بھی گیا یا نہیں ؟کسی کو معلوم نہیں ۔امریکہ کی اس جیل میں غیر انسانی سلوک کی خبریں عام ہیں ۔امریکی جیل میں قوم کی بیٹی کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے کسی کو نہیں پتا۔امریکہ میں پاکستانی سفارت خانہ اس حوالے سے کیا کام کر رہا ہے حکومت عوام کو بتائے ۔عافیہ کی رہائی کے حوالے سے اداروں کی خاموشی انتہائی حیران کن ہے ۔انتخاب سوری نے عوام اور سول سوسائٹی سے درخواست کی کہ وہ عافیہ پر ہونے والے اس ظلم وستم کے خلا ف بروز بدھ 23ستمبر، 3بجے سہ پہر کراچی پریس کلب سے گورنر ہائوس تک ہونے والی واک میں بھرپور شرکت کریںتاکہ حکومت پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے سنجیدگی سے اقدامات کرے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close