متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے ’’صاف ہاتھ سب کیلئے‘‘ مہم جاری ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو ہینڈ سینی ٹائزر،فیس ماسک سمیت امدادی سامان کی فراہمی

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے ’’صاف ہاتھ سب کیلئے‘‘ مہم جاری رہی ، متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو ہینڈ سینیٹائزرز، فیس ماسک و دیگر کورونا سے متعلقہ امداد فراہم کی۔کورونا کے خلاف کوشیشوں میں متحدہ عرب

امارات کے سفارت خانے کی ’’صاف ہاتھ سب کیلئے‘‘ مہم جاری ہے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نیو کیمپس میں منعقدہ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے 7600 ہینڈ سینیٹائزرز انتظامیہ کے حوالے کئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں حمد عبید ابراہیم الزعابی کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی کی مسلم معاشروں کے لیے خدمات مثالی ہیں انہوں نے پاک امارات تعلقات کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو اہمیت دی ہے, قبل ازیں، سفیر امارات اور صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر ھزال بن حمود العتیبی کے مابین جامعہ کے نیو کیمپس میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close