سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کالاڑکانہ کے مختلف اسکولوں کا دورہ، ایسے حالاے دیکھے کہ برہم ہوگئے، اہم میٹنگ کا بتا کر کہاں چلے گئے؟

لاڑکانہ(این این آئی)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی منگل کوایک روزہ دورے پرلاڑکانہ پہنچے ،جہاں انہوں نے مختلف اسکولوں کا معائنہ کیا،طالب علموں کے درمیان سوشل فاصلہ نہ ہونے اور اساتذہ کی غیر حاضری پربرہم ہوگئے۔ اسکول انتظامیہ کے اصرار کے باوجود خستہ حال عمارت اور ناقص انتظامات کو دیکھے

بغیرچلے گئے۔تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان کے بعد سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی لاڑکانہ پہنچے۔انہوں نے مختلف اسکولوں کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران طالب علموں کے درمیان سوشل فاصلہ نہ ہونے، ایس اوپیرکے ناقص انتظام اور اساتذہ کی عدم موجودگی پر برہم ہوگئے ۔دورے کے دوران جب صوبائی وزیرگرلز ہائی اسکول پہنچے تو اسکول انتظامیہ نے انہیں مسائل اور خستہ حال بلڈنگ کے حوالے سے بتانا چاہا تو وزیر موصوف کو اپنی میٹنگ یاد آگئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کو اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ گرلز ہائی اسکول کی 5ہزار طالبات کے لئے73 اساتذہ ہیں جبکہ سندھی کے ایک،کیمسٹری کے 3،فزکس اور پاکستان اسٹڈی ،ریاضی کے 2،2 ٹیچر ناکافی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ انگریزوں کے دور حکومت میں بنائی گئی اسکول کی عمارت بھی مخدوش ہوگئی ہے، جس کے بعد صوبائی وزیر سعید غنی اہم میٹنگ کا بتاکر اسکول سے روانہ ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے پچھلے دور حکومت میںگرلز ہائی اسکول کے فرنیچرکے لئے 20لاکھ روپے کی گرانٹ منظورکی گئی تھی تاحال اسکول کو نہیں مل سکی ہے ۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے 12سالہ دور حکومت میں تعلیمی اداروں کی مخدوش عمارتوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close