ن لیگ کو بڑا نقصان، سابق منتخب نمائندوں کی ق لیگ میں شمولیت، بلدیاتی انتخاب کے معرکے کی تیاری شروع ہو گئی

لاہور(این این آئی )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے حافظ آباد سے سابق ایم این اے لیاقت عباس بھٹی،جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے رہنما اور معروف سیاسی شخصیت رائے عثمان کھرل سابق ایم پی اے جڑانوالہ ،این اے 169بہاولنگر سے تحریک لبیک پاکستان کے

ٹکٹ ہولڈر احمد خان کموکا و دیگر اہم شخصیات کی مسلم لیگی ہنما چوہدری پرویز الہٰی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شخصیات کی مسلم لیگ میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ ہر محب وطن کیلئے پاکستان مسلم لیگ کے دروازے کھلے ہوئے ہیں انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میںعہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد ین کی ہدایات پر مسلم لیگ یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی مکمل ہے اور مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں گراس روٹ لیول تک بھر پور طریقہ سے حصہ لے گی اس سلسلہ میں مسلم لیگ نے مختلف شہروں میں اہم شخصیات کو بلدیاتی انتخابات میں نامزدگیوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے تاکہ مسلم لیگی ساتھی بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاریوں کاسلسلہ شروع کردیں اور مسلم لیگ کا پیغام محبت ہر شخص تک پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مسلم لیگ میں شامل کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close