کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں مڈل کلاسز کا آغاز 28ستمبر سے ہوگا۔خصوصی بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال دیکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا کہ مڈل کلاسز کا آغاز23ستمبر سے نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم
نے ایک ہفتے کے لیے آٹھویں اور ساتویں کلاسز شروع نہ کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں جو تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں ان میں کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے بچوں کی صحت پہلی ترجیح ہے۔ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ موخر کیا گیا ہے۔سعیدغنی نے کہاکہ چندروزقبل فیصلہ زمینی حقائق کوسامنے رکھ کر کیا تھا، ایس اوپیز پر مکمل عمل ہونے تک بچوں کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، مختلف اضلاع میں اسکولوں میں ایس اوپیز پرعملدرآمد کو دیکھ رہا ہوں۔دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ ا سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے سندھ حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت بھی این سی او سی کے فیصلوں کااحترام کرے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز صوبائی حکومت کی غفلت وناکامی ہے۔کاشف مرزا نے کہاکہ سندھ حکومت کا فیصلہ تعلیم دشمنی پر مبنی ہے،سندھ نے وفاق کیساتھ اختلاف کی وجہ سے دوسرے مرحلے میں مباسکول کھولنے کا فیصلہ موخر کیاہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں