شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر دی لیکن اے پی سی کے فیصلوں پر ڈٹ گئے، کہا کہ اندر ہوں یا باہر فیصلوں پر عملدرآمد ہو گا

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے آرمی چیف سے تمام پارلیمانی لیڈرز کی میٹنگ ہوئی تھی ، مسلم لیگ (ن) کو دبانے کی کوشش ہو رہی ہے ، نیب نیازی گھٹہ جوڑ اور اندھے انتقام کی پیاس نہیں بجھ رہی ،اندر ہوں یا باہر اے پی

سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ میںپیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف سے ہونے والی میٹنگ میں موجود تھا ،اگر میٹنگ کی خبر پبلک ہو گئی ہے تو میں اس سے انکار نہیں کرتا، اس میٹنگ میں تمام پارلیمانی لیڈرز موجود تھے، اس میںگلگت بلتستان کے حوالہ سے بات ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اے پی سی میں جو فیصلے ہوئے ہیں سب اس کے پابند ہیں، اندر رہوں یا باہر اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا،عمران خان حکومت کی عوام دشمن پالیسوں پر اپوزیشن کا اکھٹا ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ اور اندھے انتقام کی پیاس نہیں بجھ رہی ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close