اے پی سے قبل آرمی چیف سے ملاقات ہوئی۔۔۔ کیا شہبازشریف نے بھی نوازشریف والی پالیسی اپنا لی ؟ میں اندر رہوں یا باہر ۔۔۔اپوزیشن لیڈر نے تہلکہ خیز بیان دیدیا

لاہور ( آن لائن ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اے پی سی سے قبل آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے بات ہوئی۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے

غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے شہبا ز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات کی خبر اگر پبلک ہو گئی ہے تو میں اس سے انکار نہیں کرتا، اس ملاقات میں تمام پارلیمانی لیڈرز موجود تھے، مسلم لیگ کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں اندر رہوں یا باہر، اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close