لاہورموٹر وے کیس ،کرونا وائر س نے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کو گرفتاری سے بچا لیا باآسانی کیسے گھوم پھر رہا ہے ؟تفتیشی ٹیموں کا اہم انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)لاہور موٹروے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم عابدعلی ملہی کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا، ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے پولیس کی 8 ٹیموں کے مسلسل چھاپے اور ملزم کے7 مختلف حلیوں پر مشتمل خاکے بھی کارگر ثابت نہ ہو سک

ے۔تفتیشی ٹیموں کے ذرائع کے مطابق کورونا سے بچا ئوکا ماسک مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری میں رکاوٹ بن گیا۔ تفتیشی ٹیموں کو ماسک کے پیچھے چھپے ملزم کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عابد ملہی ماسک کا استعمال کرکے باآسانی سفر کر رہا ہے، شریک ملزم شفقت کی نشاندہی پر چھاپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے عابد ملہی کی گرفتاری کیلئے تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس فورس تشکیل دے دی، ہرشہر میں ایک پولیس کی گاڑی ایک اے ایس آئی اور 4 کانسٹیبلز24گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہونگے۔واضح رہے کہ آج اس واقعے کو گزرے 2ہفتے گزر چکے ہیں۔

close